مالی میں الازہر گریجویٹس تنظیم کی برانچ کا «اسلام میں رواداری» کے عنوان پر تربیتی کورس کا انعقاد۔
مالی میں عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کی شاخ نے متعدد معززین کی موجودگی میں «اسلام میں رواداری کے تصور» پر 23 اماموں اور مبلغین کےلئے تربیتی کورس کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔
مالی میں تنظیم کی شاخ کے سربراہ بکری کانگاما نے کہا کہ یہ کورس انتہا پسندوں اور نظریاتی دہشت گرد گروہوں کی طرف سے فروغ پانے والے خیالات کا جواب دینے اور وسطیت و اعتدال پسند سوچ کو پھیلانے کے لیے شاخ کی کوششوں کے تناظر میں آتا ہے اس کے ساتھ ساتھ شاخ کا آئمہ اور شاخ کے ان ممبروں سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ جنہوں نے گزشتہ ماہ قاہرہ میں تنظیم کے مرکزی دفتر سے تربیتی کورس کیا ، تاکہ مالی میں فکری استحکام اور اعتدال پسند اور اسلامی فکر کو فروغ دینے کے لیے مرکز کے طور پر کام کریں۔
اپنی تقریر میں ، سابق وزیر اعظم موڈیبو سڈبی نے مالی میں تنظیم کی شاخ کی کوششوں کو سراہا ، اور اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر متعارف کرانے اور نوجوانوں کو شدت پسند گروہوں کی صفوں میں شامل ہونے سے بچانے کے لیے مزید کورسز منعقد کرنے پر زور دیا۔
مالی کے سابق وزیر اعظم موسی مارا نے حقیقی دین کو متعارف کرانے اور وسطیت اور اعتدال کے تصورات کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے مطابق اعتدال پسند ازہر کے منہج ، جس نے کئی معاشروں میں انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے میں اپنی تاثیر کو ثابت کیا ہے۔ میں برانچ کے کردار کی تعریف کی۔
افتتاحی تقریب میں مذہبی امور کے وزیر اور مالی میں مصری سفیر نے شرکت کی ، اس کورس میں تنظیم کی شاخ کے وہ ممبران لیکچر دیں گے جنہوں نے تنظیم سے تربیتی کورس کیا جو کہ گزشتہ ماہ قاہرہ میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا تھا۔