الازہر نے تنہا بھیڑیوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ اور انتہا پسندی کے تمام نظریات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عظیم انسانی اقدار کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔


انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے الازہر آبزرویٹری کی طرف سے شائع کردہ کتاب “”تنہا بھیڑیوں کا رجحان – صورتیں، محرکات اور کنٹرول کے طریقے””، تنہا بھیڑیوں کے رجحان اور ان سے نمٹنے کے طریقے سے متعلق ہے۔
آبزرویٹری کتاب کے آغاز میں بتاتی ہے: تنہا بھیڑیے سے کیا مراد ہے؟وہ بتاتے ہیں کہ یہ وہ افراد ہیں جن کا تعلق کسی تنظیم سے نہیں ہے، لیکن وہ انتہا پسندانہ سوچ کے حامل ہیں ، اور اس کے قائل ہیں اور اسے ایک طریقہ کار کے طور پر اپناتے ہیں اور پھر وہ انفرادی نوعیت کی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں، وہی ان کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، اور ان کا وقت، مقام اور ہدف بتاتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، ان کارروائیوں نے مختلف شکلیں اختیار کی ہیں، جن میں گاڑی کے ذریعے کسی کو کچلنا، چھرا مارنا اور اجتماعات پر فائرنگ کرنا، شہریوں میں خوف و ہراس اور شکوک پھیلانا شامل ہے ؛ کیونکہ یہ کسی شخص کے لیے یہ شک کرنے کی وجہ بن سکتی ہے کہ ہر وہ شخص جس سے وہ سڑک پر ملتا ہے دہشت گرد ہو سکتا ہے، اور ہر گاڑی یا نقل و حمل کا ذریعہ ہتھیار ہو سکتا ہے۔

آبزرویٹری اپنی کتاب کے ذریعے اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تنہا بھیڑیوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے محرکات نفسیاتی طور پر نسلی عدم برداشت یا عقیدے کی اصل میں مذہبی تراث کو غلط فہمی سے محرک کر سکتے ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ تنہا بھیڑیوں کا رجحان زیادہ تر شدت پسند تنظیموں کی کمزوری کے وقت سرگرم رہتا ہے۔

تنہا بھیڑیوں کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کے بارے میں، الازہر آبزرویٹری کا – اپنی کتاب کے ذریعے – خیال ہے کہ محاذ آرائی تمام ممالک پر ایک عالمی ذمہ داری ہونی چاہیے۔دنیا کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور اور ایک سخت اور منظم منصوبہ تیار کرنا جو فکری، ثقافتی، سماجی اور سلامتی کی سطحوں پر تجدید اور ضروری ترقی سے مشروط ہو، اور تعلیمی اداروں سے شروع ہو کر ایک ہی شہری میں اخلاقی اور مذہبی اعتدال پسند پہلو کی تقویت؛ انتہا پسندی کے تمام نظریات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عظیم انسانی اقدار کو مستحکم کرنا چاہئیے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى