جعلی دہشت گرد گروپوں کو بلا کر اپنے لیڈر سے بیعت کا مطالبہ کرنا اور اس بات کو فروغ دینا کہ “اہل حل و عقد” نے انہیں مسلمانوں کا خلیفہ منتخب کیا، شریعت پر جھوٹی تہمت ہے
جامعہ الازہر کے سابق صدر اور تنظیم کے علمی مشیر ڈاکٹر ابراہیم الھدھد – نے کہا: حقیقی دنیا کو اپنے تصورات سلف و صالحین سے اخذ کرنے چاہئیں، تشدد اور انتہا پسندی کے گروہوں نے بعض اصطلاحات اور تصورات خصوصا جہاد اور خلافت کے تصورات کو غلط استعمال کیا، اور وہ اپنی اس فکر سے انحراف کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے تشدد اور تباہی کا راستہ اختیار کیا۔
یہ بات بین الاقوامی تنظیم الازہر گریجویٹس کی طرف سے قاہرہ میں اس کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران سامنے آئی، جس کا عنوان تھا “تصورات جن کو درست کرنا ضروری ہے” (خلافت..بیعت..اھل الحل والعقد..جہاد) “جس میں اندرون و بیرون ملک الازہر الشریف کے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔یہ ورکشاپ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نشر کی گئی۔
الہدہد نے اس بات پر زور دیا کہ خلافت کی اصطلاح دین کی اصل میں سے نہیں ہے ، اور اگر ایسا ہوتا تو حضرت عمر ابن الخطاب کے دور میں خلیفہ کا نام تبدیل کرکے امیر المؤمنین نہ رکھا جاتا اسلامی قانون مخصوص عنوانات پر نہیں رکتا، بلکہ یہ عمومی رہنما اصول طے کرتا ہے، پھر قوم پر چھوڑ دیتا ہے کہ اسے کیسے نافذ کیا جائے، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے اپنے نقطہ نظر کی درستگی کو فروغ دینے کے لیے “اسلامی خلافت” کی اصطلاح کا استعمال کر رہے ہیں بلکہ یہ مذہبی اصطلاحات کا غلط استعمال ہے، نیز، ان کا اپنے قائد کی بیعت کا مطالبہ کرنا اور اس بات کو فروغ دینا کہ “اہل حل و عقد” نے انہیں مسلمانوں کا خلیفہ منتخب کیا ہے، اسلامی شریعت اور مستند مذہبی علماء کے خلاف بغاوت ہے، اور یہ مجرمانہ کارروائیاں ان کی طرف سے اپنی مبینہ تنظیم کو پے درپے شکستوں کے بعد بحال کرنے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں۔
جامعہ الازہر فیکلٹی آف اصول الدین قاہرہ کے سابق ڈین ڈاکٹر عبدالفتاح العواری نے نشاندہی کی کہ یہ سخت گیر متشدد گروہ خلافت اسلامی کے بارے میں اپنی غلط فہمی کے ساتھ لوگوں کو دھوکہ دینے اور اپنے سکینڈلز کو چھپانے کے لیے نصوص کی گردنیں مروڑ دیں۔ اور یہ صرف اسی گروہ کی طرف سے آتا ہے جو خون بہانے اور مال چھیننے کو جائز قرار دیتے ہوں ، لہذا وہ اس زمانے کے خوارج ہیں. کیونکہ وہ معاشروں اور حکمرانوں کی تکفیر کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے لیے خلافت قائم ہو سکتی۔پھر انہوں نے پوچھا (انہیں خلیفہ ہونے کا حق کس نے دیا؟)۔
العواری نے کہا: بیعت عامہ اب بیلٹ بکس کے ذریعے انجام پاتی ہے۔ معاشرے میں اقتدار کی تقسیم ہوتی ہے اور یہ سب عوام سے ہی ہوتے ہیں اور صدر کا انتخاب انہی حکام سے ہوتا ہے لہٰذا ان قاتل مجرموں کا یہ دعویٰ بھی ساقط ہو جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے خلیفہ کی بیعت کی، کیونکہ یہ خلیفہ ہے ہی نہیں۔
اپنی تقریر میں، منوفیہ میں جامعہ الازہر فیکلٹی آف اصول الدین کے ڈین ڈاکٹر عبدالفتاح خضر نے
مزید کہا کہ ایک ریاست ہی ہے جو یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کب لڑنا ہے اور سرپرست ہی ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے، نہ کہ کوئی مخصوص گروہ یا گروپ اور اگر ایسا ہو تو معاشروں میں افراتفری پھیل جائے گی اور اگر یہ لوگ جہاد کا صحیح مفہوم سمجھ لیتے تو ہتھیار اٹھا کر معصوموں کو نشانہ بنانے کی بجائے خدا کی طرف بلانے کو ترجیح دیتے۔