امام الطیب نے الازہر کی طرف سے عیسائیوں کے ساتھ مسلمانوں کے تعلقات کے پرتشدد خیالات کے تعاقب پر زور
_________________
شیخ الازہر الشریف، گرینڈ امام ڈاکٹر احمد الطیب نے عراق اور دنیا میں کلڈین کیتھولک کے سرپرست لوئس رافیل ساکو سے ملاقات کی۔
گرینڈ امام نے پیٹریارک لوئس رافیل اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا الازہر الشریف میں خیرمقدم کیا، الازہر کی جانب سے اسلامی-عیسائی مکالمے (ڈائیلاگ)کو جاری رکھنے کی کوشش اور الازہر کی ان نظریات اور مفاہیم کے تعاقب پر زور دیا، جو معاشروں کو پریشان کرتے ہیں خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے، اور مختلف عقائد کے پیروکاروں کے درمیان تعلقات کو نشانہ بناتے ہیں ، انہوں نے نشاندہی کی کہ الازہر نے “اقلیت” کی اصطلاح کو عام کرنے کو مسترد کرنے کے لیے پہل کی، اور اسے “شہریت” کی اصطلاح اور حقوق، فرائض اور سماجی ذمہ داری کی مساوات سے بدل دیا جو اس اصطلاح کے بعد آتا ہے۔
عراقی کلڈین کیتھولک سرپرست نے شیخ الازہر ، گرینڈ امام سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراقی، مسلمان اور عیسائی ان کے عراق کے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہ ذاتی طور پر بھی گرینڈ امام کی تحریکوں اور سب کے درمیان امن اور بقائے باہمی کی ثقافت کو پھیلانے کے لیے ان کے اقدامات کو فالو کرتے ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گرینڈ امام اور پوپ فرانسس کی طرف سے دستخط کیے گئے انسانی اخوت دستاویز مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعلقات میں روڈ میپ ہے۔ .