الازہر_کا ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت

الازہر عالمی برادری سے انہیں روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، اور مسلمان شہریوں کے گھر مسمار کرنے کے اس سانحے کے متعلق تحقیقات کروانے کی اپیل کرتا ہے۔

میڈیا پر نشر کردہ رپورٹس کے مطابق پچھلے دنوں ایک بڑی تعداد میں نوجوان #مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی تذلیل کی گئی ہے، انہیں مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اور ملک کے مختلف حصوں میں ان کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ جب وہ اپنے عظیم #رسول “صلى الله عليه وسلم” اور ان کی زوجات امہات المومنین سلام اللہ علیہن کی گستاخی پر اپنے رد عمل اور ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے باہر نکلے تھے (حکومت کے اس عمل کو) #الازہر ایک وحشیانہ اور غیر اخلاقی حملہ سمجھتا ہے جو #انسانی_حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ وہ ان تمام قوانین کا بھی مذاق اڑاتا ہے جو مذہبی عقائد اور مقدسات کی توہین کو جرم قرار دیتے ہیں۔
الازہر ہندوستان کے مسلمان شہریوں کی شناخت کو ختم کرنے کی کوششوں اور ان ظالمانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جو مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے ہم وطن شہریوں سے کمتر سمجھنے کا احساس دلاتے ہیں۔۔ اور خبردار کرتا ہے کہ بھارتی حکام کا مسلمانوں کے خلاف اس غیر انسانی طرز عمل کو جاری رکھنا ایک ایسا رویہ ہے جو کشیدگی ، نفرت اور تشدد کی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہی کرے گا، اور اس کا نتیجہ بے گناہوں کی خونریزی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔
لہذا الازہر_الشریف عالمی برادری اور مہذب اقوام سے وہ تمام ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جن سے کسی بھی ایسی خلاف ورزی کو روکا جاسکے جس سے ہندوستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں۔ اور مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ، تشدد اور گھر مسمار کرنے کے حوالے سے فوری تفتیش شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اور ہندوستان میں ہر جگہ مسلمانوں کو اپنی مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے لیے ضروری ضمانتیں فراہم کرنے اور ان مکروہ حرکتوں کو بند کرنے کا پر زور مطالبہ کرتا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى