الازہر گريجويٹس تنظیم افغانستان اور پاکستان کے اسکالرز اور مفکرين کو سلامتی اور استحکام کو برقرار رکهنے ميں معتدل نصاب کے کردار کے بارے ميں ٹریننگ دے رہی ہے


فکری سلامتی سے ممالک کا استحکام حاصل ہوتا ہے : ڈاکٹر الهدهد
_________________

جامعہ الازہر کے سابق صدر اور الازہر گریجویٹس کی عالمی تنظیم کے علمی مشیر ڈاکٹر ابراہیم الہدہد نے کہا: موجوده دور ميں شہريوں کے حوالے سے فقہی ترجيحات ميں سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجيح دی جاتی ہے اور يہ ترجيح بہت سی چيزوں پر مقدم ہے اور اسلام دو قسم کی سلامتی فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے: نفسياتی سلامتی اور جسمانی سلامتی، اور اگر يہ دونوں قسم کی سلامتی ميسر ہو ہم دین الہی کو بهرپور طريقے سے قائم کر سکيں گے۔
يہ بات عالمی تنظيم الازہر گريجويٹس کی جانب سے پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکهنے والے متعدد اسکالرز اور مفکرين کے ليے منعقده ايک (آن لائن) ورکشاپ کی سرگرميوں کے دوران سامنے آئی، جس کا عنوان (امن اور استحکام کو برقرار رکهنے ميں اعتدال پسند نصاب اور اس کا کردار) تها۔
الازہر يونيورسٹی کے سابق صدر نے اس بات پر زور ديا کہ شريعت کی طرف سے سلامتى اور تحفظ فراہم کرنے کے ليے سب سے اہم عمومی اصولوں ميں سے ايک اصول فکری سلامتی ہے اس بات کی طرف اشاره کرتے ہوئے کہ فکری سلامتی کا مطلب استحکام، سالميت اور نظريات کا اعتدال ہے۔ اس سلامتی کے حصول ميں ناکامی خونريزی اور معاشروں کے عدم استحکام کا باعث بنتی ہے، جيسا کہ امير المومنين امام علی بن ابی طالب کے دور ميں ہوا، اور خارجيوں کا ظہور جو فکری طور پر منحرف ہو گئے، اور ان کا انحراف خون بہانے کا ايک طريقہ تها۔
تنظيم کے علمی مشير نے مزيد کہا کہ آج کے علماء کی ذمہ داری ہے کہ وه ان انتہا پسند گروہوں، اور اس منحرف فکر اور ان انتہا پسندوں کا مقابلہ کريں جو (اسلام کی آفاقيت) کے مفہوم کو تباه کرتے ہيں، جو دنيا کے ليے رحمت بن کر آيا ہے۔ الله تعالی کے اس فرمان کے مطابق: اور (اے رسول) ہم نے آپ کو تمام جہانوں کےلئے رحمت بنا کر بهيجا ہے۔”
غربيہ ميں تنظيم کی برانچ کے سربراه اور طنطا ميں فيکلٹی آف شريعہ و قانون کے سابق ڈين ڈاکٹر سيف قازمل نے اپنی تقرير ميں واضح کيا کہ اسلامی شريعت کی خصوصيت رکهنے والی چيزوں ميں سے ايک رائے اور دوسرے کی رائے کا احترام ہے۔ اور دیگر فرقوں کے ماننے والوں اور عظیم ائمہ کا فکری تنوع شرعی علماء کی دولت اور ان کے وسیع فہم کی نشاندہی کرتا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى