شیخ الازہر کی پاکستانی وزیر صحت سے ملاقات : ہم سیلاب کے بحران میں آپ کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے مشیخہ الازہر میں پاکستانی وزیر صحت جناب عبدالقادر پٹیل سے پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں جاننے کے لیے ملاقات کی
پاکستانی وزیر صحت نے شيخ الازہر کو سیلاب اور طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے طول و عرض کے بارے میں بتایا ، جس میں ہزاروں پاکستانیوں کی جانیں گئیں، زرعی زمینیں بہہ گئیں اور ہزاروں پاکستانی خاندانوں کی نقل مکانی کا باعث بنا۔ اور پاکستان کو غیر معمولی اور ہنگامی حالات کا سامنا ہے۔
پاکستانی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام عالمی امن کی اقدار کو پھیلانے میں گرینڈ امام اور ان کی کوششوں اور الازہر الشریف اور اس کے ممتاز علماء کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور وہ حقیقی اسلامی مذہب کو پھیلانے کےلئے الازہر کے معتدل طرز عمل پر اعتماد کرتے ہیں۔، اور یہ کہ الازہر کے فارغ التحصیل افراد کو پاکستان میں بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور وہ پاکستان کے مختلف اداروں میں قائدانہ عہدوں پر فائز ہیں۔
دوسری جانب ، شیخ الازہر نے الازہر کے شیخ نے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے خاندانوں، حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ، انہوں نے الازہر کے علماء اور طلباء کی پاکستان کے ساتھ اس مشکل اور دردناک مصیبت میں یکجہتی کا اعادہ کیا، اور ان کی جانب سے اس وطن عزیز کو امن و سلامتی کے ساتھ اس بحران سے نکلنے کی دعا بھی کی اور اس بحران سے نکلنے کے لیے ہر ایک کو خدا پر بھروسہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا