الازہر کی نائیجیریا میں سیلاب زدگان کے اہل خانہ سے تعزیت اور امدادی اداروں سے یکجہتی اور مدد کا مطالبہ
الازہر الشریف نائیجیریا کے کچھ شہروں میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جس میں 500 سے زائد افراد کی جانیں گئیں، ہزاروں گھر تباہ ہوئے، زرعی زمینیں تباہ ہوئیں اور خوراک، ادویات اور ایندھن کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔، انہوں نے امدادی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر انسانی امداد پہنچانے کے لیے متحد ہو جائیں۔
الازہر نے نائیجیریا کی عوام اور قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ – نائیجیریا میں امن و سلامتی لائے ، عالمی آفات سے بچائےاور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔