الازہر دنیا کے تمام ممالک سے غیر ملکی طلباء کی آمد پر ناز ہے ۔ وکیل الازہر
وکیل الازہر ڈاکٹر محمد الضوینی نے تعلیمی سال 2021-2022 کے لیے تھائی لینڈ سے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ جس کا اہتمام قاہرہ میں تھائی ایمبیسی نے کیا تھا۔
ڈاکٹر الضوینی نے وضاحت کی کہ قومیں اور وطن ایسے بہادروں کے بغیر قائم نہیں رہتے، انہیں اس امانت کی یاد دلاتے ہوئے جو ان کے ملک نے ان کے سپرد کی ہے،تاکہ اپنے ملک کو مسلسل کوششیں اور جدوجہد کے ساتھ اسے بہترین مستقبل سے ہم آہنگ کروانا ہے ۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ الازہر تمام ممالک کے غیر ملکی طلباء کو یونیورسٹی اور اس کے انسٹی ٹیوٹس میں آمد پر فخر محسوس کر رہا ہے اور وہ انہیں اپنے ممالک میں الازہر کا بہترین سفیر بننے کے لیے اہل بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے اور ان کو اسلام کی رواداری کی تعلیمات فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں ، الازہر کی جانب سے اسلام کے پیغام کی خدمت کرنے والی تمام ممکنہ کوششوں کی فراہمی کے لیے مستقل آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے، جس میں تمام علوم کے طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی کورسز کا انعقاد بھی شامل ہے تاکہ انھیں انتہا پسندانہ نظریات سے بچایا جا سکے۔ دوسری جانب ، ڈاکٹر نہلہ الصعیدی نے تصدیق کی کہ الازہر غیر ملکی طلباء پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے، اور ان کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کام کرتا ہے تاکہ وہ وسطیت ، اور اعتدال پسند منھج کو اپنا سکیں، اور دنیا کے مختلف حصوں میں امن پھیلانے کے لیے سرگرم ہو سکیں۔، خاص طور پر تھائی لینڈ کے طلباء اور اس کے مسلمانوں وہ صحیح معنوں میں علم کے طلبا کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں،۔ امید ہے کہ جب وہ اپنے ملکوں میں واپس جائیں گے اور جو کچھ انھوں نے الازہر الشریف سے سیکھا ہے، اس کا اطلاق کریں گے۔ الازہر میں زیر تعلیم تھائی طلباء کی تعداد تقریباً (2289 طلباء) ہے، اور الازہر نے اس سال تھائی لینڈ کے لیے 160 وظائف مختص کیے، اس جے علاوہ تھائی لینڈ میں الازہر مشن کے اراکین جن کی تعداد 21 ہے ، جو کہ دوت و تبلیغ کے کام کو سر انجام دیتے ہیں اور اسلام کی تعلیمات کو ہر جگہ پھیلاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ مرد اور خواتین طلباء کو اسلامی علوم اور عربی زبان سکھانے میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔، اس حد تک کہ وہ الازہری ایلچی کو “زبان کا مالک” کہتے ہیں۔ اور مساجد اور مذہبی تقریبات میں لیکچرز اور اسباق کے ذریعے مرد اور خواتین طلباء، اساتذہ، اور یہاں تک کہ اس کے آس پاس کی کمیونٹی ہر کوئی ان سے فائدہ اٹھاتا ہے،