کیمرون میں “الازہر گریجویٹس”: قرآن کریم کی آیات کی صحیح تفہیم ہمیں انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے



عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کیمرون شاخ نے نگودری میں واقع ضياء السنة اسکول کے نمایاں طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
جس کے دوران شیخ علی مرتضی – کیمرون میں تنظیم کی شاخ کے رکن، سلطان مسجد کے امام اور مبلغ، نے اشارہ کیا کہ قرآن کریم کی آیات کی صحیح تفہیم ہمیں انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ کرنے اور ان کا دلائل سے جواب دینے میں مدد دیتی ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ رواداری اور دوسرے کی رائے کا احترام دین اسلام کے احکام میں شامل ہے۔، انہوں نے طلباء سے بھی اعتدال پسند طرز فکر اور منھج پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی اور والدین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ خاندان اور معاشرے کو بچانے کے لیے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت کے پیش نظر لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى