المحرصاوي الدراسہ میں عربی زبان کی فیکلٹی میں “فعل کے اعراب “کے لیے اپنے انٹرایکٹو تربیتی لیکچرز جاری رکھے ہوئے ہیں۔



جامعہ الازہر کے سابقہ صدر اور تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد المحرصاوی اپنے انٹرایکٹو تربیتی لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، جس کا انعقاد “الازہر کے سفیر” پراجیکٹ کے ذریعے الدراسہ میں عربی زبان کی فیکلٹی کے ہیڈ کوارٹر میں “فعل کے اعراب کےلئے طلبہ کی رہنمائی “ کے عنوان سے کیا جاتا ہے۔

“فعل کے اعراب کےلئے طلبہ کی رہنمائی “
اپنے دوسرے لیکچر کے دوران، المحرصاوي نے اس بات پر زور دیا کہ عربی زبان کی درستگی اور خوبصورتی اور اس کی آسانی کے بارے میں جو انہوں نے پہلے لیکچر میں پیش کیا تھا جب طالب علم ان اصولوں کو سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ مناسب طریقے سے پیش آتا ہے۔ لہذا، طالب علم کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ فعل کو کیسے ترتیب (زیر ، زبر ، پیش )دیا جائے اور اس کو اعراب کیسے دیا جائے اور ان کے لیے عمومی سیاق و سباق کو جاننا چاہیے۔
المحرصاوي نے عربی زبان میں فعل کی اقسام کا ذکر کیا، پھر طلبہ کو فعل کی تیسری قسم سمجھائی جو کہ زمانہ حال ہے۔ انہیں سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ہے جو حال اور مستقبل میں کسی فعل کے وقوع پذیر ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ ، اور اس کی ایک واجب علامت ہے، جو یہ ہے کہ اس کا آغاز علامت مضارع کے موجودہ گروہ کے حروف کے ایک حرف سے ہوتا ہے جو گرامر کے علما کے الفاظ میں “انیت” کا مجموعہ ہے۔
جیسا کہ انہوں نے فعل مضارع کے اعراب کو واضح کیا اور یہ کہ اگر اس سے پہلے اگر ادوات جزم ہو تو فعل مضارع مجزوم ہوگا ، ادوات جزم دو قوم پر مشتمل ہے: وہ ادوات جو ایک فعل کو جزم دیتے ہیں، جو چار ہیں (لم- لما- لا الناهية- لام الأمر)،، اور ایسے ادوات جو دو فعلوں کو جزم دیتے ہیں یہ ادوات شرط جازمہ ہیں۔
ڈاکٹر المحرصاوی نےشرح کا اطلاق قرآن کریم کی مثالوں کے ذریعے بھی کیا ، طلباء کے تمام استفسارات کے جوابات دیے، اور ان کو مثالوں کے ساتھ جواب دیا یہ انہیں دکھاتا ہے کہ وہ جو کچھ سمجھتے ہیں اس کو حقیقت میں ایک آسان طریقے سے کس طرح لاگو کرنا ہے جس سے سیکھنے والے کو عربی زبان کے قواعد کو تیزی سے جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى