شیخ الازہر نے مشرق و مغرب میں مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے، اپنے ذاتی فیس بک پیج کے ذریعے مشرق و مغرب کے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے گرینڈ امام نے کہا : میرے پیارے بھائیوں اور دوستوں پوپ فرانسس، پوپ تاواڈروس، آرچ بشپ ڈاکٹر جسٹن ویلبی، پیٹریارک بارتھولومیو اول، پادریوں اور کلیسیاؤں، اور مشرق اور مغرب کے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس کی مبارکباد۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ بھائی چارے اور امن کی آواز کو بلند کرے اور ہر طرف سلامتی اور استحکام کا بول بالا کرے۔