الازہر الشریف کا پیغام اسلام کی رواداری کا پیغام ہے جو اعتدال اور رواداری کی دعوت دیتا ہے۔
عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کی نائیجیرین شاخ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے “الازہر الشریف کے پیغام کو مستحکم کرنے کی اہمیت” پر ایک ویڈیو کلپ شائع کیا۔
جس میں مرج البحرین اکیڈمی کے ڈین جناب مجتبیٰ محمد ثانی نے الازہر الشریف کے پیغام کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو اسلام کی رواداری اور سچے مذہب کا پیغام ہے یہ تمام شہریوں کے درمیان اعتدال، رواداری اور ہم آہنگی کا مطالبہ کرتا ہے۔ الازہر اور ازہری سبھی ایسی انتہا پسندی اور فکری دہشت گردی کے خلاف ہیں جو وطن کی تباہی کا سبب بنتی ہے اور ماشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں رکاوٹ ہے۔