عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس ہندوستان نے ہندوستان میں علمی اور دینی اداروں میں الازہر شریف کے مقام کے آگاہی لیکچرز کے سلسلہ میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا۔
________________________
جنرل سیکرٹری الازہر گریجویٹس ہندوستان اور جامعہ رحمانیہ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد شھاب الازہری نے “اسلام کی حفاظت میں الازہر کا کردار” کے عنوان پر لیکچر دیا جو کہ جامعہ رحمانیہ سورٹ گجرات بھار ہندوستان میں منعقد ہوا۔ اور انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ الازہر شریف عظیم عالمی اسلامی ادارہ ہے جو اسلامی تراث کی حفاظت اور اسکی تدریس و اشاعت کرتا ہے، اور اسلام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی امانت کا امین ہے، اور متوسط اور معتدل اسلام کی حقیقت کے اظہار کی تعمیل کرتا ہے، اور انسانیت کی حفاظت اور ترقی اور تھذیب کی نفاست میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اور الازہر الشریف وہ عظیم اسلامی یونیورسٹی تھی اور تاحال ہے کہ جس میں پوری دنیا سے طالب علم معتدل اور متوسط علم کے حصول کیلیے حاضر ہوتے ہیں تاکہ وہ ایسے علماء بن کر میدان عمل میں آئیں جو دین کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے والے ہوں اور اللہ کریم پر ایمان اور اپنی ذات پر اعتماد اور اپنی روح کی قوت کو جمع کرنے والے ہوں۔ اور اپنی علمی، عملی اور ذمہ دارانہ زندگی کو بہتر بنانے والے ہوں تاکہ وہ دین و دنیا اور عقیدہ و سلوک کے درمیان بہتر ربط بنا سکیں۔