غلط فہمیوں کا مقابلہ کرنے میں اسلام کی عظمت
____________
عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس ڈونا نائیجیریا نے خواتین کیلیے نبيله ڈونا اکیڈمی نائیجیریا میں ایک لیکچر کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا “ خاندان کو انتہا پسندانہ خیالات سے بچانا”۔
جس میں نبيله ڈونا اکیڈمی کی سپروائزر محترمہ امینہ ابراہیم نے خاندان کو انتہا پسندانہ نظریات سے محفوظ رکھنے کی کیفیت اور غلو سے دور معتدل متوسط دین کو اپنانے کی دعوت کی طرف اشارہ کیا اور یہ کہ خاندان پر لازم ہے کہ وہ بچوں کی اچھی تربیت کرے اور انہیں ہر قسم کے انتہا پسندانہ نظریات اور فکری غلطیوں سے محفوظ رکھے۔ اور اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ ٹیلی وژن پر کیا دیکھ رہے ہیں اور رسالوں میں کیا پڑھ رہے ہیں۔ کیونکہ ان میں اکثر زہریلے اور غلط نظریات ہوتے ہیں۔ اور یہ کہ دہشتگرد تنظیمیں ان کے مملوکہ وسائل مواصلات
اور ویب سائیٹس کے ذریعے اپنے غلط اور زہریلے نظریات کا پرچار کرتی ہیں۔ پس ہم پر لازم ہے کہ ہم ایسی کتابیں زیادہ سے زیادہ شائع کریں جو دین اسلام اور اسکی عظمت بیان کریں اور ایسے غلط نظریات کا رد کریں جنہیں دہشتگرد جماعتوں نے پھیلا رکھا ہے۔