شیخ الازہر کی روھینجا کے مسلمانوں کیلیے فوری امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت ۔


_____________

گرینڈ الامام ، شیخ الازہر الشریف ڈاکٹر احمد طیب نے الازہر شریف اسکے اساتذہ علماء اور طلبہ کی طرف سے روھینجا کے ان مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا؛ جو کوکس بازار بنگلہ دیش میں پناہ گزین تھے اور ایک خیمہ سے بھڑکنے والی آگ کی زد میں آگئے، اس آگ نے دو ہزار سے زائد خیموں، طبی و تعلیمی مراکز اور مساجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور روھینجا کے ہزاروں مسلمانوں کو نقصان پہنچایا اور انہیں امن کی تلاش میں ہجرت کرنے پہ مجبور کر دیا۔
محترم شیخ الازہر نے الازہر شریف میں موجود ذمہ داران کو متاثرہ لوگوں کی ضروریات کی جانکاری کی ہدایت کی، اور جلد از جلد امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت کی جس میں خیمے، کپڑے، بستر اور طبی و غذائی مواد شامل ہے۔ اور وہاں موجود جانکاری رکھنے والے لوگوں سے رابطہ کی ہدایت کی تاکہ امدادی سامان مستحقین تک جلد از جلد بحفاظت پہنچ سکے۔
اور محترم شیخ الازہر نے تمام لوگوں کو دعوت سی کہ وہ روھینجا کے مسلمانوں کیلیے خصوصا امدادی کاروائیاں کریں کیونکہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے، اور دنیا کو یاددہانی کروائیں کہ یہ لوگ اپنے ملکوں سے امن اور رزق کی تلاش میں ہجرت کر کے آئے ہیں اور یہ جس ظلم، عذاب، نسل کشی اور نسل پرستی کا نشانہ بنے ہیں۔ اور یہ دعا کی کہ اللہ کریم انکے خوف کو امن میں بدل دے اور ان کو سکون عطا فرمائےاور انہیں امن و امان، سلامتی اور استقرار عطا فرمائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى