الازہر گریجویٹس، چاڈ : اسلامی معاشرہ قرآن و سنت کی اصطلاحات کے صحیح فہم نہ ہونے کی وجہ سے انتہا پسندی کا شکار ہے۔


_______________
عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس چاڈ نے تیس افراد کی موجودگی میں ایک لیکچر بعنوان “شدت پسندی اور انتہا پسندی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں تنظیم کا کردار” دارالخلافہ انجمینا میں منعقد کیا۔
جس میں مسجد عمر بن الخطاب کے امام و خطیب اور چاڈ میں تنظیم کے رکن محترم عیسی صالح نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آج دنیا جس دہشتگردی کی زد میں ہے اس کا سبب انتہا پسندی ہے، چاہے وہ دینی مذہبی یا فکری انتہا پسندی ہو۔ اور اسلامی معاشرہ جس انتہا پسندی کا شکار ہے اس کی وجہ قران و سنت کی اصطلاحات کے صحیح مفہوم کا علم نہ ہونا ہے۔ جیسا کہ علماء اسلام نے صحیح اسلامی فکر اور انتہا پسندی و تکفیری فکر کے حوالے سے تنبیہ کی ہے کہ دین اسلام کی وہ غیر صحیح صورت جو یہ لوگ اپنی شدت پسندی کی بنا پر پیش کرتے ہیں قبول نہیں کی جا سکتی۔

زر الذهاب إلى الأعلى