انتہا پسند مفکرین کی من گھڑت باتوں کی عقل و نقل سے تردید۔
الازہر انٹرنیشنل ٹریننگ اکیڈمی کے تعاون سے منعقد ہونے والے تربیتی کورس کے دوران صومالی تربیت یافتہ افراد کے لیے بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے ہیڈ کوارٹر میں “انتہاپسند نظریات کے خاتمے” کے عنوان سے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ الازہر کی فیکلٹی آف شریعہ و قانون کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ صلاح نے حد، جرائم اور جہاد سے متعلق کچھ مسائل کے بارے میں ان شکوک و شبہات کی تردید کے بارے میں بات کی، جو ان فقہی مسائل کے بارے میں انتہا پسند مفکرین اٹھاتے ہیں اس سچے مذہب اور اس کی ظاہری قانون سازی سے کچھ جھوٹے معنی جوڑنے اور اپنے منحرف نظریات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اور ان خیالات میں سب سے نمایاں اسلام پر یہ الزام لگانا ہے کہ وہ لوگوں کو اس میں داخل ہونے پر مجبور کرتا ہے اور اس کی بنیاد دوسرے کے انکار اور اس کہ ہٹ دھرمی پر مبنی ہے ، اسلامی شریعت پر اس کی تعزیری قانون سازی میں غیر منصفانہ اور سخت ہونے کا الزام لگانا، اور ان تمام من گھڑت دعوے کی تردید عقلی و نقلی دلیل سے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر مصطفی صلاح نے تربیت حاصل کرنے والوں کو سمجھایا کہ کس طرح ان خیالات کا جواب اور مفاہیم کی درستگی اور درست اسلام کو کیسے بیان کیا جائے ، یہ رحمت، امن، بقائے باہمی اور مخالف کے اعتراف والا مذہب ہے، اور ظلم و ناانصافی یا جارحیت کا مطالبہ نہیں کرتا ہے۔ ڈاکٹر ڈاکٹر مصطفیٰ صلاح نے تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کے بارے میں ان صحیح نظریات کو پھیلائیں اور ان شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے اپنی پوری قوت سے کام کریں جو کچھ لوگ اس سچے مذہب سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔