الازہر گریجوایٹس : دین میں غلو بدعت کی ایک شکل اور قوموں کی تباہی کا باعث ہے
___________________
جنوبی سینائی میں عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے رکن شیخ حمادہ السباعی نے اس بات کی تصدیق کی کہ روئے زمین پر سب سے بڑا فساد خون بہانا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان اس وقت تک اپنے دین پر قائم رہے گا جب تک کہ وہ ناجائز خون نہ بہائے”پس اسلام امن اور رحمت کا مذہب ہے ۔، توڑ پھوڑ کے بارے میں، انہوں نے کہا : ایسے اقدامات جو لوگوں کو خوفزدہ کرتے ہیں اور سلامتی کو غیر مستحکم کرتے ہیں، یہ انسانی روح کے خلاف جرم تصور کیا جاتا ہے جس کی حفاظت کا خدا تعالی نے ہمیں حکم دیا ہے، اور اسلام ہر اس عمل سے بری ہے جس میں تخریب کاری، نقصان یا لوگوں کی زندگیوں اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنا شامل ہو۔ لہذا شریعت اسلامیہ تو سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے آئی ہے ۔، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (اور انہیں خوف سے امن دیا) اور خون کی حفاظت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے کے بٍغیر یا زمین میں فساد (روکنے) کے علاوہ قتل کیا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا،) اور عہد و پیمان کی پاسداری کے حوالے سے فرمایا (اے ایمان والو! عہدوں کو پورا کرو) ان دہشت گردانہ کارروائیوں کو عقلمند لوگ مسترد کرتے ہیں، اور ان کا نقصان اسلام اور مسلمانوں کو ہوتا ہے۔
اسلام دہشت گردی سے منع کرتا ہے اور اس کے مرتکب کی مذمت کرتا ہے اور اسلامی قانون دہشت گردی اور انتہا پسندی کو رد کرتا ہے اسی طرح مذہب میں غلو بدعت کی ایک شکل اور قوموں کی تباہی کا سبب ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف تنبیہ کی اور فرمایا: (کہہ دو اے اہل کتاب! تم اپنے دین میں ناحق زیادتی مت کرو) اور اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام غلو اور غفلت کے درمیان وسطيت والا مذہب ہے اور یہ یہ تمام قوم کے لیے بغیر کسی افراط اور تفریط کے پہلا اور آخری خطاب ہے، اور غلو مذہب میں مذموم ہے، اور تفریط ، یہ کسی ایسی چیز کی خلاف ورزی ہے جو دین میں ہے