غلط فہمی سے بچنے کی بنیادیں.. الازہر گریجویٹس تنظیم میں لیبیا کے آئمہ کے لیے تربیتی کورس کا آغاز
_______________________
بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کی طرف سے الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی فار ٹریننگ کے تعاون سے لیبیا کے ائمہ اور مبلغین کےلئے انیسویں تربیتی کورس کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔جو ان کی تبلیغی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں الازہر کے علوم میں شرعی اور علمی طور پر تعلیم دینا، جس کی خصوصیت وسطیت اور اعتدال سے ہے، اور تنظیم کی جانب سے انتہا پسندانہ نظریات کی تردید اور تربیت حاصل کرنے والوں کو صحیح شرعی علوم سے آگاہ کرنا ہے جو تنظیم کی کوششوں کے تناظر میں ہے ۔
کورس کا آغاز تنظیم کے علمی مشیر ڈاکٹر ابراہیم الہدہد کے ایک لیکچر سے ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ شرعی نصوص کی غلط فہمی کی بنیادی بنیادیں اس بات کی نمائندگی کرتی ہیں کہ اسباب نزول اور حالات وحی کے حالات کو جاننے کے ساتھ ساتھ نزول کی کیفیت کو ، وارد ہونے کا سبب ، اور سیاق سباق کو بھی بھی مدنظر رکھا جانا چاہئیے ،
انہوں نے نشاندہی کی کہ صرف لغوی دلالت پر انحصار کرتے ہوئے شرعی متون کو سمجھنا کافی نہیں ہے، کیونکہ زبان ایک ٹولز میں سے ایک ہے اور وہی اکیلا کافی نہیں، بلکہ نص کو سمجھنے کے لیے تمام ٹولز کا مکمل ہونا چاہیے، اور سب سے اہم صحابہ کرام نے اس نص کو کس طرح سمجھا، کیونکہ وہ زبان کے بارے میں زیادہ جانتے اور مقصود پر متفق ہیں ، اس لیے آپ کو شرعی نصوص اور ان کی لغوی دلالت ایک جیسی معلوم ہو گی ہے لیکن ان پر فقہی آراء مختلف ہو سکتی ہیں ۔
ڈاکٹر الہدہد نے ان مساجد میں نماز ادا کرنے کے مسئلے پر توجہ دی جن میں مزارات ہیں، اور اس مسئلے میں انتہا پسندوں کی اس غلط فہمی کو عقلی اور نقلی دلائل کے ساتھ دور کیا۔
اس سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد المہرساوی، اور عالمی تنظیم الازہر گریجویٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین اسامہ یاسین اور سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر عبد الدائم نصیر نے شرکت کی۔