الازہر گریجوایٹس مالی کا قیدیوں میں پائے جانے غلط مفاہیم کو درست کرنے کےلئے شاندار کام ۔
عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کی مالی شاخ نے گاؤ کے علاقے میں انتہا پسندی کے مقدمات میں ملوث کچھ قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی۔
مالی میں تنظیم کی شاخ کے رکن جناب عزالدین علی جو کہ 2021 میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے تربیتی کورس کے شرکاء میں شامل تھے، جہاں انہوں نے اسلام میں رواداری پر اور انتہا پسندی اور تشدد کو مسترد کرنے پر لیکچر دیا۔
انہوں نے رحم، رواداری اور کمیونٹی کی تعمیر پر مبنی اعتدال پسند ازہری طرز عمل سے وابستگی پر زور دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اسلامی مذہب کی تعلیمات پر عمل کریں اور خود کو علم سے مسلح کریں تاکہ ان انتہا پسندانہ نظریات کا شکار نہ ہوں