الازہر نے ہرات اور بادغیس صوبوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے افغانستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
_________
گرینڈ امام، شیخ الازہر ، مسلم ایلڈر کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے افغان صوبے ہرات اور بادغیس صوبوں میں عوام سے، زلزلے کے متاثرین کے لیے اپنی دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔، جس کے نتیجے میں سینکڑوں متاثرین اور زخمی ہوئے۔
شیخ الازہر نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ شہید ہونے والوں کو اپنی وسیع رحمت سے ڈھانپے، ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کے دلوں کو تسلی دے، انہیں صبر اور تسلی عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ،ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے