ہمیں پوری امید اور بھروسہ ہے کہ آپ فلسطین میں جار صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ طاقت، سازوسامان، حکمت اور تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔


______________
حال ہی میں ریاض شہر میں اختتام پذیر ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس كے موقع پر شيخ الازہر نے
عرب لیگ کے سربراہی اجلاس ميں جمع ہوئی عرب قیادت اور سربراہان سے پرزور اپیل کی اور کہا کہ ہم اللہ تعالى کے حضور دعا گو ہیں كہ وہ آپ کی کوششوں کو بار آور کرے تاکہ پیارے فلسطین میں ہمارے بھائیوں کے خلاف جاری جارحیت اور نسل کشی رک سکے۔ انسانی امداد کی فراہمی اور نہتے بے گناہوں كے بہتے خون کو روکنے کے لیے فوری حل تک پہنچ سکیں۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ وہ بےگناہ اور معصوم لوگ ہیں۔ اسی طرح تمام دنیا لوگ مشرق ہو یا مغرب، جانتی ہے كہ
فلسطینی عوام مظلوم پے ان پر ظلم و ستم کے وہ پہاڑ توڑے جارہے ہیں جنھیں برداشت کرنا تو درکنار، ان مظالم کے تصور ہی سے روح کانپ اٹھتی ہے۔
ہم آپ ہی کی قوم ہیں ہم آپ کی کوششوں اور مساعی کی دل و جان سے تائید و حمایت کرتے ہیں۔ہمیں پوری امید اور بھروسہ ہے کہ آپ فلسطین میں جاری #
صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ طاقت، سازوسامان، حکمت اور تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔ یہ ذہن نشین رہے کہ فلسطین میں اپنے بھائیوں کے خلاف جارحیت کو روکنا ہمارا دینی اور شرعی فریضہ ہے، اللہ تعالیٰ کے حضور ہم سب کی #ذمہ_داری ہے، خواہ ہم حکمران ہوں یا عام عوام۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
کمزوری نہ دکھاؤ ، نہ غم کرو کیونکہ تم ہی غالب آؤ گے اگر تم ایمان والے ہوئے

زر الذهاب إلى الأعلى