شیخ الازہر کی فلسطینی طلباء کو تعلیمی اخراجات سے استثناء دینے اور مدینہ البعوث (الازہر انٹرنیشنل ہاسٹل ) میں ان کی میزبانی کرنے کی ہدایت۔

___________
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے فوری طور پر فلسطینی طلباء کو مکمل اسکالرشپ فراہم کرنے جس کے اندر ٹیوشن فیس اور مدینہ البعوث (الازہر انٹرنیشنل ہاسٹل ) میں رہائش فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ الازہر یونیورسٹی اور الازہر کے انسٹی ٹیوٹس میں پڑھنے کے لیے آنے والے تمام فلسطینی طلباء کو ماہانہ رقم فراہم کرنےکا بھی اعلان کیا ہے۔
گرینڈ امام نے اس بات کی تصدیق کی کہ الازہر غزہ میں ہمارے لوگوں اور بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کی روشنی میں یہاں زیر تعلیم فلسطین کے طلباء پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اور وہ ذاتی طور پر ان کے حالات کی پیروی کر رہے ہیں ، اور یہ بتاتے ہوئے کہ الازہر میں عہدیداروں کے تمام دفاتر ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، انہوں نے ان طلباء پر زور دیا کہ وہ دینی اور دنیاوی علوم کے حصول میں اپنی پوری کوشش کریں، اپنے وطن اور قوم کی خدمت کریں اور مصر اور پیارے فلسطین میں الازہر الشریف کے بہترین سفیر بنیں۔
گرینڈ امام کی ان ہدایات کا اطلاق جامعہ الازہر اور الازہر انسٹی ٹیوٹس میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کو تعلیمی اخراجات سے استثناء پر ہوتا ہے ، اور ان میں (444) مرد اور خواتین طلباء کے علاوہ (75) وہ طلبہ ہیں جنہوں نے الازہر میں اسکالرشپس کےلئے درخواست دی ہے۔ یہ وحشیانہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں وطن عزیز فلسطین کے عوام کے ساتھ الازہر کی مکمل یکجہتی کے تناظر میں ہے اور الازہر الشریف اور اس کے گرینڈ امام کی خواہش سے ان طلباء کے لیے مناسب حالات پیدا کیے جائیں تاکہ وہ اپنے وطن اور قوم کے لیے مفید علم حاصل کرنے کے لیے خود کو وقف کر دیں

زر الذهاب إلى الأعلى