فقہ کے پروفیر لبنان کے آئمہ سے : فقہی قواعد سے انتہائی مطابقت رکھتے ہوئے فقہ الزواج میں تازہ ترین پیش رفت کو سمجھنا ضروری ہے۔


_______________________
ڈاکٹر محمود حربی عبدالفتاح ( اسسٹنٹ پروفیسر فقہ جامعة الازھر ) نے کہا: زواج کے ساتھ خاص جدید پیش رفت میں اجتہاد کیلیے قواعد موجود ہیں، اسلیے اس پیش رفت اور اسکی فقہی قواعد کے ذریعے شرعی حیثیت اور عملی زندگی میں قانونی قواعد کے ذریعے زواج کے ارکان، شروط، مفاسد اور مصالح کی احوال شخصیہ کے قانون سے مطابقت کے حوالے سے فقیہ کا نظریہ اہمیت کا حامل ہے ۔
یہ بات انہوں نے اپنے لیکچر جو کہ “زواج میں پیش رفت میں فتاوی” کے عنوان سے تربیتی کورس میں کی جسے عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس نے الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی کے تعاون سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لبنان کے ائمہ کیلیے منعقد کیا۔
ڈاکٹر حربی نے واضح کیا کہ شرع حنیف نے زندگی کی چال کو انسانی مصلحت کے ساتھ مرتبط کیا جو کہ بندوں کیلیے اللہ کریم کے احکام کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، اسی لیے شریعت نے زواج کی صحت کی تمام شرائط بیان کر دی ہیں، اور خاوند اور بیوی کے انتخاب کے اصول بیان کیے جو کہ معاشرے کی عمارت کا ستون تعمیر کرتے ہیں اور وہ ستون اسلامی شریعت اور عفو و درگزر سے کام لینے والے نیک خاندان ہیں۔
انہوں نے کورس کے شرکاء کو اصول فقہ پر مہارت حاصل کرنے کی نصیحت کی جو کہ ایک فقیہ کے اتقان، تنقل اور علم کے حصول میں تبحر کا محتاج ہے، اسی طرح صبر اور اللہ کریم کی مدد کے ساتھ محنت اور اخلاص کے ساتھ ہمیشہ علم حاصل کرنے کا محتاج ہے۔ اور یہ بھی کہا کہ وہ صحیح علم ثقہ اور عادل علماء سے حاصل کریں تاکہ انہیں علوم شرعیہ سے صحیح آگاہی حاصل ہو سکے

زر الذهاب إلى الأعلى