وسطی افریقہ میں الازہر گریجوایٹس افراد نے پہلی عرب اسلامی لائبریری کا جشن منایا
______________________
وسطی افریقہ میں عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کی شاخ نے وسطی افریقہ میں پہلی عرب اسلامی لائبریری کے افتتاح کے موقع پر ایک جشن کا انعقاد کیا، جس کا نام “الازہر لائبریری برائے معرت ، علم اور بین المذاہب مکالمہ ہے۔ لائبریری سنکیلو و ڈومبیا کے علاقے میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، نے یہ لائبریری 2015-2016 میں الازہر الشریف کے ایک وفد کے ساتھ بھیجی تھی، اور اس وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر محمد جمعہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد العبد کر رہے تھے۔ Yaounde میں مصری سفارت خانے اور وسطی افریقہ میں تنظیم کی شاخ کے درمیان رابطے کے ذریعے اس لائبریری کو Yaoundé، کیمرون سے ہوائی جہاز کے ذریعے وسطی افریقہ بھیجا گیا۔۔
تقریب کے دوران شرکاء نے حضرت امام الطیب کی ان میں دلچسپی، ان کی فراخ دلی سے دیکھ بھال اور اس شاندار لائبریری کا تحفہ بھیجنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا