یہ جرائم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس کے مرتکب افراد کا رحم اور انسانیت سے کوئی ناطہ نہیں ہے۔الازہر کی جانب سے “موغادیشو” حملے کی مذمت اور عالمی برادری سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کا مطالبہ۔
_________________
الازہر الشریف نے صومالی دارالحکومت موغادیشو کے ایک مشہور بازار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
الازہر اس گھناؤنے جرم کو مسترد کرتا ہے۔
الازہر نے اس گھناؤنے جرم کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا، جو تمام قوانین الہیہ اور مذاہب کی تعلیمات، انسانی اور اخلاقی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور اس کے مرتکب افراد کے رحم اور انسانیت کے تمام مظاہر سے مبرا ہونے کی تصدیق کرتا ہے، اور عالمی برادری سے اپیل ہے کہ وہ اس بدنیتی پر مبنی دہشت گردی کے تمام مظاہر کو ختم کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔
الازہر نے صومالیہ کی حکومت ، عوام اور متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔، نیز اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں اپنی جوار رحمت میں ڈھانپے اور زخمیوں کو جلد صحت یای عطا فرمائے