“ملائیشیا میں فتوی کی حقیقت — مسائل اور چیلنجز ”ملائیشیا میں الازہر گریجوایٹس کی ایک ورکشاپ۔



__________________

ملائیشیا میں عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کی برانچ نے “ملائیشیا میں فتوی کی حقیقت— مسائل اور چیلنجز” کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں استاذ ڈاکٹر لقمان بن عبداللہ (مفتی وفاقی ریاست ملائیشیا ،ملائیشیا میں تنظیم کی برانچ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن) نے لیکچر دیا اور اس میں شعبہ شریعہ ( فقہ اور اصول) کے ماسٹرز کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ فتوی دین اسلام کی تعلیمات کی حقیقی عملی صورت کے اسباب میں سے ہے اور اسکے ذریعے انسان دین اسلام کے عملی پیغام کو پہچانتے ہیں اور اسکی آسانی اور زندگی کے معاملات اور جدت میں اہلیت عمل سے آشنا ہوتے ہیں۔ پس فتوی بالخصوص شرق و غرب میں موجود غیر مسلموں کیلیے دین اسلام کی دعوت و تبلیغ اور اسکے پیغام کی اشاعت کیلیے ایک بنیادی جزو ہے

زر الذهاب إلى الأعلى