مالی میں “الازھر گریجویٹس” نے “افواہوں کی پیروی نہ کریں” کے عنوان سے تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔
__________________________
مالی میں عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کی برانچ نے نیشنل یونیورسٹی کوتالیہ بماکو کے تعاون سے “ افواہوں کی پیروی نہ کریں” کے عنوان سے ایک میڈیا ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا۔ جیسا کہ یہ کورس یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا اور اس میں 55 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اس کورس میں بچپن سے بچوں کی وطن سے محبت کی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، تاکہ جیسے جیسے وہ عمر میں بڑا ہو اسکی محبت بھی بڑھتی جائے اور اسکی نشو و نما وطن کیلیے ہو، اور نہ وہ زندگی کے شعبہ جات میں افواہوں سے متاثر ہو۔ اور اس بات پر بھی روشنی ڈاکی گئی کہ اہل وطن چاہے مختلف مذاہب سے ہوں انکے درمیان اتحاد قائم رہے تاکہ موجودہ دور میں معاشرے میں پیش آمدہ مشکلات کا حل نکالا جا سکے اور بالخصوص وہ مشکلات جو اہل وطن چاہے کسی بھی نظریہ کے حامل ہوں ان کے امن و امان کے متعلق ہوں۔