الازہر نے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑنے کےلئے فکری تصادم کو تیز کرنے پر زور دیا-
_________
ملک کے جنوب میں لوئر جوبا گورنری کے علاقے “بار سنگونی” میں صومالی فوج کے فوجی آپریشن میں دہشت گرد تحریک الشباب کے 27 ارکان مارے گئے۔
صومالی وزارت اطلاعات کی طرف سے صومالی نیوز ایجنسی (SONA) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، فوج کی طرف سے فوجی آپریشن اس اطلاع کے بعد کیا گیا کہ دہشت گرد تحریک کے عناصر عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردی کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے “بار سنجونی” کے علاقے میں جمع ہو رہے ہیں ۔
صومالی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پانچ انتہا پسند عناصر ان کے قبضے میں آچکے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں الشباب کے بہت سے دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا، اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ فوجی آپریشن علاقے میں فوج کی چوکیوں پر تحریک کے ارکان کی جانب سے حملے کی ناکام کوشش کے بعد ہوا۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی گزشتہ پیر کے روز کی گئی ایک اور کارروائی سے پہلے کی گئی تھی، جس میں مودوگ کے علاقے میں ہرارتیری ضلع کے قریب صومالی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں الشباب تحریک کے کم از کم 50 ارکان مارے گئے تھے۔
الشباب کی جانب سے دہشت گردی کی ناکام کوشش سے قبل بین الاقوامی اور مقامی سیکیورٹی وارننگ، اور عید الفطر کے دوران شہری اور فوجی تنصیبات پر تحریک کی طرف سے آنے والے حملوں کے بارے میں خبردار کیا تھا، جس کی شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے الازہر آبزرویٹری نے قریب سے اس کو فالو کیا اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آبزرویٹری نے اس بات پر زور دیا کہ انتہا پسندانہ نظریے کا خاتمہ دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنے کا طریقہ ہے۔ اس نظریے کو ختم کرنا دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں اور اس کے عناصر کے خلاف فوجی حملوں پر مبنی میدانی محاذ آرائی سے کم اہم نہیں۔