گرینڈ امام نے مصر میں موجود غزہ کے الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکنڈری اسکول کے طلباء کے استقبال کی ہدایت کی۔

______

ازہر شریف کے انسانی کردار کے تناظر میں اور غزہ کے طلباء کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے،گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے مصر میں موجود غزہ کے الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکنڈری اسکول کے دونوں شعبوں سائنس اور آرٹس کے طلباء کو الازہر سے منسلک قاہرہ کے علاقے 15 مئی کے یوتھ ہاسٹل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ تاکہ ان کو امتحانات کے دوران کھانا اور رہائش فراہم کی جائے اور ان کے مستقبل کے پیش نظر ان کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
الازہر کے انڈر سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد ضوینی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ امام  نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے، ان کا خیال رکھنے اور انہیں آرام کے تمام ذرائع فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ان حالات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے جن سے وہ گزر رہے ہیں۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ وہ  لمحہ بہ لمحہ ان کی خبر لے رہے ہیں، اور ان کی کامیابی وکامرانی کے خواہاں ہیں۔
دوسری جانب ، ازہر انسٹی ٹیوٹ سیکٹر کے سربراہ شیخ ایمن عبدالغنی نے وضاحت کی: کہ  تمام مضامین میں اساتذہ کو مختص کیا گیا ہے کہ وہ طلباء کے ساتھ ان کا مراجعہ کریں ، ان کے لیے مضامین کو آسان بنائیں، اور جس چیز کی وضاحت و تشریح نہیں کی گئی اس کی تشریح کریں، تاکہ طلباء امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ طلباء کو فوری طور پر لیا جائے گا تاکہ وہ 15 مئی میں واقع الازہر سے منسلک یوتھ ہاسٹل میں رہائش پذیر ہوں۔ جو طلبہ کے لیے موزوں ماحول کے حصول اور انھیں تفریح کے کچھ ذرائع مہیا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ، تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں۔

زر الذهاب إلى الأعلى