گرینڈ امام ،شیخ الازہر کا ایرانی صدر “ابراہیم رئیسی” کے انتقالِ پر ملال پر ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار۔

____________
رضائے الٰہی اور مشیت ایزدی کو تسلیم کرتے ہوئے، الازہر الشريف اور اس کے علماء ہیلی کاپٹر حادثہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر رفقاء کی ناگہانی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
شیخ الازہر، ڈاکٹر احمد الطیب نے ایرانی عوام، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان سب کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و استقامت کی توفیق عطا فرمائے۔ {إنا للہ وإنا إلیہ راجعون}۔

زر الذهاب إلى الأعلى