الازہر یونیورسٹی کے صدر: اعتدال پسند الازہری نصاب غلط نظریات کا مقابلہ کرنے میں آپ کا ہتھیار ہے۔
___________________
پروفیسر ڈاکٹر سلامہ داؤد، تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین – الازہر یونیورسٹی کے صدر، نے صالح نفس کی طرف لوٹنے اور اس بات کا جائزہ لینے کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ سابقہ علماء نے درست علمی طریقہ کار کے مطابق تنقیدی ذہن اور مکالمے کے آداب کے ذریعے کیا پیش کیا ہے۔
یہ بات ڈاکٹر سلامہ داؤد کی لیبیا کے اماموں اور مبلغین کے ساتھ ان کے جامع شرعی علمی کورس میں ملاقات کے دوران سامنے آئی جو قاہرہ میں بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے صدر دفتر میں الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی فار ٹریننگ کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
ڈاکٹر داؤد نے تبلیغ میں علمی دیانت پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اس عبارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ “تنقید کڑوی ہے، لہٰذا اس سے بیان میں ہلکا پن لیں” اس میں مبلغین کے لیے ایک طریقہ کار ہے، اور اس سلسلے میں صحابہ کرام کی سوانح عمریوں سے کچھ واقعات بھی پیش کئے۔
ڈاکٹر سلامہ داؤد نے درست اور دقیق علمی ذرائع کو سمجھنے اور ان تک مستقل رسائی کی ضرورت کے بارے میں نصیحت کی، کچھ مصادر/ ذرائع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو ان کے مشن میں ان کی مدد کر سکتے ہیں، انہوں نے ان سے دوسروں کو سمجھنے، آگاہی اور اچھی طرح سننے کی ضرورت کی درخواست کی تاکہ وہ علمی معیارات کے مطابق نظم و ضبط کے ساتھ تنقید کر سکیں، انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ غلط اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر کی وسطیت والے منھج کے مطابق اپنا فرض ادا کریں۔
ملاقات کے اختتام پر، ٹرینیز نے تربیتی کورس کے لیکچرز سے استفادہ کرنے اور حقیقی زندگی میں ان کے اطلاق کی تعریف کی، جو ان کے تبلیغی تجربات کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔