الازہر گریجوایٹس : نص کو سمجھے بغیر اس کے ظاہر کو مدنظر رکھنا… فکری انتہا پسندی کی سب سے اہم وجوہات۔

_______

بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے علمی مشیر اور الازہر یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر ابراہیم الہدہد نے کہا کہ بعض لوگ ہیں جو نصوص کے ظاہری معانی پر عمل کرنے کو تقویٰ اور پیروی میں اضافہ سمجھتے ہیں اور جو ان سے اختلاف کرتے ہیں وہ ان لوگوں کی غلط سمجھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بدعت کے مرتکب اور وہ اپنے آپ کو نبی کا زیادہ پیروکار اور وہ اپنے مخالفین سے زیادہ سنت کے حریص ہیں ہے یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جس کی وجہ سے انتہا پسند گروہ پیدا ہوئے ہیں جو ان سے اختلاف کرنے والے کو کافر قرار دیتے ہیں۔
تنظیم کے علمی مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ مجتھد شخص کو اس علت کا علم ہونا چاہیے جو حکم کی ترغیب دیتی ہے، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ مذہب کو صحیح طور پر سمجھنے کے لیے علمی میٹیریل رکھنے کی ضرورت ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ غلط فہمیوں کے فروغ کی ایک وجہ ان علوم سے ناواقف افراد کی موجودگی ہے، اور نصوص کے ظاہری معانی لیتے ہیں، اور ان نصوص کو ان کے مفہوم کے خلاف استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ قرآن و سنت پر عمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بدعتیں نکالنے اور دوسروں کو کافر سمجھنے لگے۔

یہ بات صومالیہ کے متعدد ائمہ اور مبلغین اور فتویٰ محققین کےلئے ”انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنا”، کورس کی سرگرمیوں میں شامل ایک لیکچر کے دوران سامنے آئی جس کا عنوان : “غلط فہمیوں کو درست کرنا،” ہے ، جو قاہرہ میں الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت کے تعاون سے بین الاقوامی تنظیم الازہر گریجویٹس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔
لیکچر کے دوران ڈاکٹر الہدہد نے جہالت، فکر کی تنگی، زبان پر عبور نہ ہونے اور دیگر وجوہات کے نتیجے میں نصوص کے مقصد اور حقییقت کے علاوہ نصوص کی غلط فہمی اور تشریح کی مثالوں کا جائزہ لیا۔، انہوں نے وضاحت کی کہ جو شخص دلالت لغوی اور معانی کو سمجھے بغیر صرف ظاہری لفظ پر رک گیا وہ گمراہ ہوا اور وہ غلطی پر ہے ، اور اس سے انتہا پسندی اور غلط فہمی پیدا ہوتی ہے کیونکہ عربی زبان پر عبور صحیح فہمی کا ایک ذریعہ ہے۔

آخر میں، انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں سے کہا کہ وہ ان ڈھونگ بازوں سے مکمل طور پر ہوشیار رہیں، جو اپنے تباہ کن نظریے کو پھیلانا چاہتے ہیں، جو ایک قوم کے لوگوں میں تفرقہ پھیلانے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى