الازہر الشریف جرمن شہر “میگڈے برگ” میں ہونے والے افسوسناک حادثے کی مذمت کرتا ہے۔
________
الازہر الشریف نے جرمنی کے شہر “میگڈے برگ” میں ایک مارکیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثہ (جس میں ایک گاڑی نے چار سو میٹر کے فاصلہ تک پیدل چلتے ہوئے لوگوں پر انتہائی تیز رفتاری سے چڑھائی کی) کی سخت مذمت کی ہے، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔
الازہر الشریف اس بات پر زور دیتا ہے کہ بے گناہ اور پُرامن لوگوں پر حملہ کرنا اور انہیں خوفزدہ کرنا، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہو، ایک سنگین جرم ہے۔ یہ تمام دینی تعلیمات اور اخلاقی و انسانی اقدار کے خلاف ہے، جو انسانوں کے خون کی حفاظت کرنے اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کا درس دیتی ہیں۔ اس قسم کے واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ انتہا پسندانہ سوچ کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کی جائیں اور امن، رواداری اور انسانی بھائی چارے کے فروغ کے لیے اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔
الازہر الشریف متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔