الازہر گریجوایٹس کا بین الاقوامی طلباء کے لیے انگریزی زبان کا تدریسی پروگرام
عالمى تنظیم برائے الازہر گریجوایٹس غیر ملکی طلبہ کے لیے انگریزی زبان سکھانے کے پروگرام کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ پروگرام مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ازہر لنگویج سینٹر کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے اور تنظیم کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو غیر ملکی طلبہ کی مختلف شعبوں میں مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
یہ خصوصی اور جامع پروگرام تین لیولز پر مشتمل ہے، جس کی مجموعی مدت 90 گھنٹے ہے۔ یہ برٹش کونسل کے نصاب کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ہے۔
اس پروگرام میں تدریس کی ذمہ داری ماہر اساتذہ کی ایک ممتاز ٹیم کے سپرد ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ازہر کے غیر ملکی طلبہ کو انگریزی زبان میں مہارت فراہم کرنا، ان کی لسانی ثقافت کو فروغ دینا اور انہیں گریجویشن کے بعد ملازمت کے لیے اہل بنانا ہے۔