شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کا ، پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے سربراہ كے انتقال پر تعزیت کا اظہار ، جو انسانیت کے اعلیٰ درجے کے علمبردار تھے۔

________

پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، انسانیت میں اپنے بھائی ، پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ، کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جن کا انتقال آج بروز پیر ہوا۔ پوپ فرانسس نے اپنی پوری زندگی_انسانیت کی خدمت، کمزوروں کے حقوق کے دفاع، اور مذاہب و ثقافتوں کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔

شیخ الازہر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ پوپ فرانسس انسانیت کا ایک اعلی نمونہ تھے، جنہوں نے انسانی خدمت کے مشن میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ان کے دور میں الازہر اور ویٹیکن کے درمیان تعلقات میں نمایاں ترقی ہوئی؛ اس کا آغاز 2017 میں ان کی شرکت سے ہوا جب انہوں نے الازہر کے #عالمی_امن_كانفرنس میں شرکت کی، پھر 2019 میں (دستاویزِ اخوتِ انسانی) تاریخی انسانی بھائی چارے کے اعلامیے‘ پر دستخط کیے ، جو کہ خالص نیت اور اخلاص کے بغیر ممکن نہ تھا، اس کے باوجود کہ اس راہ میں کئی چیلنجز اور مشکلات تھیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ برسوں میں کئی ملاقاتیں اور مشترکہ منصوبے ہوئے جو قابلِ ذکر حد تک وسیع ہوئے جس نے اسلامی مسیحی مکالمے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

شیخ الازہر پوپ فرانسس کی اس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ انہوں نے الازہر اور مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔ انہوں نے متعدد اسلامی اور عرب ممالک کے دورے کیے اور ایسے خیالات پیش کیے جو انصاف اور انسانیت پر مبنی تھے۔فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر دنیا بھر میں کیتھولک چرچ کے پیروکاروں اور مرحوم پوپ فرانسس کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور صادقانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور ان کے لیے صبر_وسکون کی دعا کرتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى