الازہر کا یورپی “ائمہ” کے قابض صہیونی ریاست کے دورے پر شدید اظہارِ مذمت
الازہر شریف نے ان افراد کے مقبوضہ #فلسطینی علاقوں کے دورے پر سخت ناراضگی اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جو خود کو #یورپی_ائمہ کہتے ہیں اور جن کی قیادت حسن شلغومی نامی شخص نے کی۔ ان افراد نے قابض صہیونی ریاست کے صدر سے ملاقات کی اور اس مذموم ملاقات کو بین المذاہب “رواداری اور مکالمے” کے نام پر پیش کیا، جب کہ فلسطینی عوام پر پچھلے 20 ماہ سے جاری نسل کُشی، بمباری، قتل عام اور مظالم کو یکسر نظرانداز کر دیا۔
الازہر نے کہا ہے کہ ان نام نہاد ائمہ کی آنکھیں اور دل اندھے ہو چکے ہیں، اور وہ #نہ_انسانیت، نہ دین، نہ اخلاق سے کسی رشتے میں نظر آتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے دین و ضمیر کو بیچ کر، خزی و رسوائی کی میزوں پر بیٹھ کر ذلت کا سودا کرتے ہیں۔ الازہر نے سختی سے خبردار کیا کہ یہ #گمراہ_ٹولہ اسلام، مسلمانوں یا علمائے دین کی نمائندگی نہیں کرتا۔
تمام #مسلمانوں سے اپیل ہے کہ ایسے منافقین سے ہوشیار رہیں، جو دین کا لبادہ اوڑھ کر دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کرتے ہیں