الازہر گریجویٹ تنظیم کے تعاون سےلیبیا کے 51 امام اور خطباء کو انتہا پسندی کا سامنا کرنے کا اہل بنانے کا پروگرام

بین الاقوامی تنظیم برائے  ازہر گریجویٹس نے تنظیم کے صدر و  گرینڈ امام  ڈاکٹر احمد الطیب کی زیر سرپرستی لیبیا سے تعلق رکھنے والے 51 علماء کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔

جس کا مقصد غلط مفہوم  کا ازالہ کرنا  ، اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کرنا  ، اور تربیت یافتہ افراد کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا  اور انھیں جدید تجربات اور طریق کار مہیا کرنا تاکہ انتہا پسندانہ نظریات کی تردید کے لئے فکری اور فقہی مسائل  کا سامنا کیا جاسکے۔

اس دورے  میں الازہر الشریف کے سینئر اسکالرز  نے ازہر کے  نصاب کو مستحکم کرنے  ، استحکام اور معاشرتی بقائے باہمی کے حصول ، انتہا پسندانہ سوچ  کا مقابلہ کرنے اور اس کے شکوک و شبہات کی تردید ، اور مختلف اسلامی علوم میں اماموں اور مبلغین کے تاثرات کو وسعت دینے کے حوالے سے لیکچر دیئے ۔

کورس کے پروگرام اور لیکچرز میں بہت سارے موضوعات  شامل تھے ، جن میں دہشت گرد گروہوں کی فکر کے خطرے سے آگاہی ، اور نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے لوگوں کے ذہنوں میں اسلام کے صحیح تصورات کو مستحکم کرنے اور ان الزامات کا ازالہ کرنے کا طریقہ کار  جو اسلام اور اعتدال پسند اعتقادات کو مجروح کرتے ہیں جو مذہب کے حقوق کو فروغ دیتے ہیں اور اس کے ثابت قدمی کو  برقرار رکھتے ہیں اور صحیح ازہری فکر کے ذریعے اسلام کی رواداری کو عام کرنے جیسے موضوعات شامل تھے۔

زر الذهاب إلى الأعلى