نئی نسل کو “شرک اور انتہا پسندی کے چنگل” سے بچانے کے لیے آگاہی ضروری : عالمی الازہر گریجوایٹس
عالمی تنظیم الازہر گریجویٹس، انڈیا برانچ نے ایک سیمنار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا “نئی نسل کو صحیح مذہبی بنیادوں پر تعلیم دینا” جس میں برانچ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد شہاب الدین الازہری نے گفگو کی ، اور یہ نوجوانوں کو سماجی اور مذہبی طور پر تعلیم دینے کی برانچ کی کوششوں کے ضمن میں ہے۔
انہوں نے لیکچر کے دوران نشاندہی کی کہ نئی نسل کو شرک اور انتہا پسندی کے جال میں پھنسنے سے بچانے کے لیے انہیں علم اور قرآن کی تعلیم دینا ضروری ہے اور نئی نسل کو ہدایت اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے، انہیں صحیح اسلامی تعلیمات فراہم کرنا اور انہیں دہشت گرد گروہوں کے چنگل میں آنے سے بچانے کے لیے رواداری کی اقدار کو ابھارنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہالت اور تعلیم کی کمی تشدد اور انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہے، نوجوانوں کو ان گروہوں کے دعووں سے متاثر ہونے کے خطرے سے خبردار کرنا، اور اعتدال پسند ازہر کے منھج سے خود کو واقف کرنے کی ضرورت ہے۔
لیکچر کے شرکاء نے لیکچر کے موضوع پر اپنی پسند کا اظہار کیا اور ان آگاہی لیکچرز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ الازہر کے وسطیت و معتدل نصاب سے مستفید ہونے کی درخواست کی۔