الازہر گریجوایٹس کا “سینائی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ہیروز کی قربانیوں کو سراہا… اور نوجوانوں کو پرتشدد اور انتہا پسند گروہوں سے تنبیہ ۔”


____________________

عالمی تنظیم برائے الازہر گریجوایٹس نے سیناء میں دہشت گرد عناصر کا مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کے جوانوں کی بہادری اور جرات کی تعریف کی۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا: مسلح افواج کے جوان مصر کی سرزمین کے تحفظ اور اس کے عظیم لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، اس کردار کی تکمیل کے لیے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “دوآنکھیں ایسی ہیں کہ ان کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی ایک وہ آنکھ جو آدھی رات کو خوف خدا سے روئی ،دوسری وہ جوفی سبیل اللہ پہرہ دیتے ہوئے جاگتی رہی۔۔” [ترمذی نے روایت کیا]تنظیم نے مسلمان نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ ان انتہا پسند گروپوں کے دھوکے میں نہ آئیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ گروپ جو کچھ قتل و غارت، حملے اور پرامن لوگوں کو کو دھمکاتے ہیں، وہ نہ تو جہاد ہے اور نہ ہی دور دور سے اسلام کا دفاع، بلکہ جہاد وہ ہے جو مسلح افواج کے جوان ان مجرموں کے حملے سے وطن کی حفاظت ، جان و مال اور ارواح کی حمایت کیلئے چوکنا جاگتے رہتے ہیں ۔
تنظیم نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے مسلح افواج کی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد تنظیمیں مکمل طور پر اسلام سے دور ہیں اور انہیں نہ تو کسی مومن کی حرمت اور نہ ہی کسی انسانی جان، یا انفرادی و قومی ملکیت کی کوئی پرواہ ہے۔، بلکہ وہ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں، اور خدا اور اس کے رسول کی وعید سے بے نیاز ہیں۔
تنظیم نے اپنے بیان میں مصری عوام کو پیغام دیا کہ وہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کھڑے ہوں ، جن کے بیٹے وطن اور اس کے عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں اور اپنے دشمنوں کے خلاف اس کی حفاظت اور دفاع کے لیے کوشاں ہیں۔
تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی اور غدار تاریک قوتیں مصر کی سلامتی کو غیر مستحکم نہیں کر سکتیں ، اور نہ ہی اس کے استحکام کو نقصان پہنچائیں گی، کیونکہ مصر اور اس کے لوگوں کی حفاظت اللہ تعالی کی طرف سے ایک وعدہ ہے، جیسا کہ اس نے اپنی کتاب میں کہا: (مصر میں داخل ہو جاؤ اگر اللہ نے چاہا تو امن سے رہو گے۔) [یوسف۔ :99]۔
اپنے بیان کے اختتام پر تنظیم نے مسلح افواج کی طرف سے مصر کے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مصر اور اس کے عوام کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے شعلوں سے محفوظ رکھنے اور اسے ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى