“شدت پسندوں کی نظر میں افریقی خواتین اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں ان کے کردار پر “، الازہر گریجویٹس ورکشاپ ۔

جامعہ الازہر کے سابق صدر اور الازہر گریجویٹس کی عالمی تنظیم کے علمی مشیر ڈاکٹر ابراہیم الہدہد نے کہا کہ اسلام میں خواتین کی قدر کی وضاحت اور خدا کی عزت اور شریعت کی ضمانت کے باوجود اس پر ان کے تمام سماجی اور اخلاقی حقوق، شدت ہسندوں اور انتہا پسندوں نے عورتوں کے مقام و مرتبے کی حقیقت کو ان کی نظروں سے اوجھل کر دیا انہوں نے اپنے سیاسی اور دنیاوی مقاصد کے حصول کے لیے خواتین کو ڈھالنے اور ان کا استحصال کرنے کی کوشش کی، اور وہ اسے کئی زاویوں سے دیکھتے ہیں جو اس سے آگے نہیں بڑھتے کہ وہ شوہر اور بچوں کی خادمہ ہے، کمیونٹی میں شرکت اور تعلیم کے اپنے حق سے محروم ہے۔ . ان کے خیال میں وہ عقل اور مذہب میں ناقص ( کم) ہے، اور وہ ان تمام شرعی نصوص کو نظر انداز کر رہے ہیں جو اس کے حقوق کی ضمانت دیتی ہیں جیسا کہ وہ مردوں کی طرح اپنے فرائض کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہ بات تنظیم کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ کے دوران سامنے آئی، جس کا عنوان تھا: “شدت پسندوں کے خیالات میں افریقی خواتین اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں ان کا کردار”، یہ ورکشاپ آن لائن ZOOM ایپلی کیشن کے ذریعے منعقد ہوئی ، جسے ہاؤسا زبان بولنے والے ممالک کے لیے ازہر ہاؤسا صفحہ پر نشر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر الہدہد نے نشاندہی کی کہ شریعت نے عورتوں کو ان کے حقوق کی ضمانت دی ہے جو ان کی حیاتیاتی نوعیت کے مطابق ہے، اور یہ کہ اسلام میں مساوات کے تصور نے مردوں اور عورتوں کے درمیان برابری اور مساوی حقوق کا تصور ہر ایک کے مطابق حاصل کیا ہے، اور ان صلاحیتیون کی بنیاد پر کیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے دونوں قسموں( جنس) میں سے ہر ایک کو عطا فرمائی ہے ، مرد کی صلاحیت ( قوامیت) حفاظت، نگہداشت اور ذمہ داری کی نگہبانی ہے اور عورت کی صلاحیت اولاد کی پرورش اور سرپرستی ہے، اور عبادت میں خدا کے نزدیک سب برابر ہیں، چنانچہ ہمیں آیت کریمہ میں ملتا ہے:۔ “إن المسلمين والمسلمات والمؤمنين والمؤمنات والصادقين والصادقات والصائمين والصائمات”، ترجمہ :””بے شک مسلمان مرد اور عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، سچے مرد اور سچی عورتیں، روزہ دار مرد اور عورتیں ” اور اسی طرح “ومن يعمل من الصالحات من ذكر أو أنثى وهو مؤمن فلنحيينه حياة طيبة”، ترجمہ :”جس نے نیک کام کیا مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان بھی رکھتا ہے تو ہم اسے ضرور اچھی زندگی بسر کرائیں گے” ۔ قرآنی گفتگو نے وضاحت یا تفویض میں مرد اور عورت کے درمیان فرق نہیں کیا۔ تنظیم کے علمی مشیر نے نشاندہی کی کہ اسلامی تاریخ کی یادداشت خواتین کی تعلیم میں نمایاں مثالیں اور عملی تشکیل سے بھری پڑی ہے اور یہاں تک کہ ان میں بہت سی صحابیات اور پیروکاروں کی (استاذی کی ) مہارت ہے جن سے مردوں نے احادیث روایت کی ہیں جن میں (اسماء بنت ابی بکر الصدیق – اسماء بنت عمیر – جویریہ بنت الحارث – حفصہ بنت عمر – زینب بنت جحش ) شامل ہیں ، علم حاصل کرنا پہلے آباؤ اجداد میں خواتین کی فکر تھی اور اسلامی تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ پوری تاریخ میں 50 سے زیادہ خواتین تھیں جنہوں نے اسلامی ممالک پر حکومت کی۔ اور دوسری طرف رحمہ شریف عبدالمجید، جو کہ نائجیریا میں ہاؤسی زبان المنہاج ٹی وی کی ڈائریکٹر، الازہر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ہیومینٹیز سے فارغ التحصیل ہیں، نے کہا: انتہا پسند دو گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں: ایک طبقہ جس نے ہتھیار اٹھائے ہیں۔ اور وہ پورے ملک تک پھیلے ہوئے ہیں ، اور ایک ایسا طبقہ جو اپنے غلط نظریات کے ساتھ افراد کے درمیان رہتا ہے اور انتہا پسند سیل بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو ان کے نظریات کو قبول کرتے ہیں اور ان پر یقین رکھتے ہیں۔ اور یہ لوگ ایک بڑے خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں کیونکہ وہ اسلام کی بہت سی تعلیمات کے انتہا پسندانہ نظریات کو اپناتے ہیں اور ایسے فتوے جاری کرتے ہیں جو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مفاد میں ہیں۔ رحمہ نے تمام سماجی، مذہبی اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان گروہوں کے گمراہ کن نظریات کے ساتھ ان گروہوں کے حملے کو محدود کریں اور ان کے لیے کھڑے ہوں، نہ کہ خواتین کے دفاع میں اور نہ ہی مردوں کے دفاع میں، بلکہ ان کائناتی اصولوں کے دفاع میں جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیے ہیں۔ پس وہ ذات پاک ہے ، جس نے نسل انسانی، نر اور مادہ کو پیدا کیا اور ان میں سے ہر ایک کے لیے وہ کردار بنایا جو وہ زندگی میں ادا کرتا ہے۔ کیونکہ فطرت کی خلاف ورزی کرتے رہنا اور دونوں میں سے کسی ایک جنس کے کردار کو ان کے کردار تک کم کرنا، اس سے اس انتہا پسند نظریے کو پھیلانے میں مدد ملتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى