شیخ الازہر کی سوڈان کو فوری خوراک اور طبی امداد بھیجنے کی ہدایت۔


گرینڈ امام ، شیخ الازہر ، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، نے مصری ایوان زکوٰۃ اور خیراتی اداروں کے حکام کو الازہر الشریف کے متعلقہ حکام کے تعاون سے برادر ملک سوڈان کو فوری طبی اور خوراک کی امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے، سوڈان میں طوفانی بارشوں سے 100 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوئے، ہزاروں گھر تباہ ہو گئے، اور ان کے باشندے حفاظت اور سلامتی کی تلاش میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔ .

مصری ایوان زکوٰۃ و خیرات نے یہ امداد گزشتہ چند دنوں کے دوران ان رہائشیوں کے لیے بھیجی ہے جو تباہ کن سیلاب کے اثرات سے متاثر ہوئے تھے، اور خرطوم میں مصری سفارت خانے کے اہلکاروں کے ذریعے ان کے حوالے کیے گیا تھا ۔
سوڈان کے بھائیوں کے لیے دی گئی امداد میں دسیوں ٹن خوراک اور ادویات شامل تھیں تاکہ ملک کو متاثر کرنے والے حالیہ سیلاب کے اثرات پر قابو پانے میں مدد کی جا سکے، جس نے کئی علاقوں اور گورنریٹس کو نقصان پہنچایا، امدادی سامان میں دسیوں ٹن آٹا، پاستا، چینی اور ڈبہ بند خوراک کے ساتھ ساتھ ہزاروں امدادی اشیاء، گدے اور کمبل کے علاوہ ادویات اور طبی سامان بھیجا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى