ڈاکٹر العواری غیر ملکی سے مخاطب: جو دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے.. گناہ اور جرم میں شریک
ہے۔
جامعہ الازہر فیکلٹی آف اصول الدین قاہرہ کے سابق ڈین اور اسلامک ریسرچ اکیڈمی کے رکن ڈاکٹر عبدالفتاح العواری، نے وضاحت کی کہ عرب اور امت اسلامیہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں جیسے “داعش، دمشق کے سپاہی، مصر کے سپاہی، انصار بیت المقدس” جیسے فتنوں اور آفات سے گزر رہی ہے، ان تمام گروہوں کا منصوبہ شیطانی ہاتھوں نے وطن کو تباہ کرنے کے لیے بنایا تھا۔
یہ بات “عصری فکری دھارے” کورس میں ان کے لیکچر کے دوران سامنے آئی جو (افغانستان، عراق، شام، نائجیریا، چاڈ اور پاکستان) کے غیر ملکی طلباء کےلئے منعقد کیا گیا ۔
ڈاکٹر العواری نے اشارہ کیا کہ ان لوگوں نے وطن کو پیسوں کے عوض بیچ دیا اور اس کی حکمرانی کے حصول کی خواہش کی اور زمین میں بدعنوانی کی کوشش کی، جیسے قتل کرنا اور عزتیں پامال کرنا، حتیٰ کہ معاملہ عبادت گاہوں اور مزارات کو گرانے تک پہنچا۔
یہ انتہا پسند شناخت کو مٹانے، ثقافت کو ختم کرنے اور کتابوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی دہشت گردانہ خواہشات کی بنیاد پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی من مانی تشریح کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا مقصد قتل کرنا اور یہ ظاہر کرنا کہ اسلام قتل و غارت کا مذہب ہے۔
ڈاکٹر العواری نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ ان دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں وہ ان کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہیں؛ انہیں گناہ اور جرم میں شریک سمجھا جاتا ہے، اور ہمارا مذہب ہمیں ان دہشت گردوں کا خاتمے کرنے کی تاکید کرتا ہے تاکہ امن و سلامتی قائم رہے۔
لیکچر کے اختتام پر ڈاکٹر صاحب نے تربیت حاصل کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان مذموم منصوبوں سے ہوشیار رہیں اور دوسروں کو ایسے لوگوں کے خطرے سے آگاہ کریں۔