انتہا پسند گروہ معاشروں میں انتشار پھیلانے کے لیے اداروں کے مابین تصادم پیدا کرنا چاہتے یں۔
انتہا پسند: خاص ایجنڈوں کے حامل افراد نے مذہب کو ایک داخلی نقطہ کے طور پر استعمال کیا ہے اور افراتفری پھیلانے اور منحرف نظریات پھیلانے کے لیے اس کا استحصال کیا ہے۔
عجمیوں (غیر عرب )کو عربی سکھانے والے شیخ زید سنٹر نے (دہشت گردی کی ابتداء اور ستون) پر ایک سيمينار کا انعقاد کیا جس میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مرکز کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے رکن ڈاکٹر حمداللہ الصفتی نے کہا؛ خاص ایجنڈوں کے حامل انتہا پسندوں نے مذہب کو ایک داخلی نقطہ کے طور پر استعمال کیا ہے اور افراتفری پھیلانے اور انتہا پسندانہ نظریات کو پھیلانے کے لیے اس کا استحصال کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروہ مختلف اداروں کے ساتھ تصادم پیدا کرنے، ایک قسم کی افراتفری اور معاشروں میں انتشار پھیلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اور انہوں نے زور دیا کہ یہ سب سے بڑے مجرم ہیں۔ کیونکہ وہ معاشروں میں انتشار پیدا کرتے ہیں اور اقتدار اور ذاتی مفادات کی خاطر مذہب کو