أزہر گریجوایٹ تنظیم کی طرف سے لیبیا کے آئمہ کا تربیتی کورس.
ہم منحرف فکر کے دھاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے تبلیغی اور اسلامی خطاب کےلئے عقلی دلائل استعمال کرتے ہیں۔


قاہرہ میں فیکلٹی آف اصول الدين کے پروفیسر ڈاکٹر پروفیسر محمد یسری جعفر نے بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے ہیڈ کوارٹر میں لیبیا کے زیرِ تربیت ائمہ کے لیے “عصری فکری مسائل” کے عنوان سے اپنے لیکچر میں کہا کہ: انبیاء کرام اور ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو عقلی دلائل استعمال کیے ہیں، وہ قرآن و سنت کے ذریعے ایک آسان اور قابل رسائی طریقے سے ایسی دعوتی و تبلیغی گفتگو کا قیام ہے تاکہ یہ فکر زیرِ تربیت آئمہ لیکر اپنے ممالک میں جائیں اور اس طرز کلام پر دانشوروں اور عام لوگوں سے مخاطب ہوں اور وہ مضبوط بنیادیں جن پر اسلامی دعوت، عقیدہ اور اسلامی فکر عمومی طور پر استوار ہو۔

اپنے لیکچر کے دوران، انہوں نے بتایا کہ ان دلائل کو ان تمام انتہا پسند فکری دھاروں کے ساتھ بحث کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کیسے استعمال کیا جائے جو اعتدال پسند اسلامی فکر سے ہٹ چکی ہیں، خواہ اس کی بنیاد شرعی نصوص پر ہو اور اسے اس کے سیاق و سباق کے علاوہ کسی اور سیاق و سباق میں وضع کیا جائے یا وہ فکری دھارے جو شریعت سے خود کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى