“رمضان المبارک کے لمحات اور قرآن کی تفسیر کی مجالس “ ازہر ہاؤسا صفحہ کے ذریعے “الازہر گریجوایٹس افراد” کے لیے ایک ورکشاپ
______________
بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس نے ZOOM ایپلیکیشن کے ذریعے تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں “رمضان کے لمحات اور قرآن کی تفسیر کی مجالس ” کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا اور اسے ہاؤسا زبان میں ازہر ہاؤسہ کے صفحہ پر نشر کیا گیا۔
جس میں دعوہ اسلامیہ فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر احمد حسین نے لیکچر دیا۔اور الازہر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن کے استاد اور ازہر ہاؤسا پیج کے ذمہ دار جناب صالح قورا نے ورکشاپ اور ترجمہ پیش کیا ۔
ورکشاپ میں ماہ رمضان کی فضیلت بیان کی گئی اور یہ کہ یہ قرآن کریم کے نزول کا مہینہ ہے اور روزوں کا مہینہ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہر قسم کی فضیلتیں جمع ہیں۔ اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کریم کا نزول ہوا ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔” (شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ)،
ترجمہ:”رمضان کا وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کے واسطے ہدایت ہے اور ہدایت کی روشن دلیلیں اور حق و باطل میں فرق کرنے والا ہے”
اس مہینے میں ہم اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں، اور اس مقدس مہینے میں ہمارا مشن فرض روزے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرنا ہے، روزہ، نماز، اور قرآن بندے کے لیے خداتعالیٰ کے ہاں شفاعت کرتے ہیں، لہٰذا یہ ہمارے لیے، مسلمانوں اور اہل ایمان کے لیے، اللہ تعالیٰ کی کتاب کو ، پڑھنے، غور کرنے، تفسیر کرنے اور سیکھنے کا موقع ہے۔ کوئی حرف ایسا نہیں ہے جسے مسلمان پڑھے سوائے اس کے کہ اسے اس کا ثواب ملے گا اور اس کے گناہ اور خطائیں معاف کر دی جائیں گی۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کتاب الٰہی کا ایک حرف پڑھا اس کے لیے اس کا ایک ثواب ہے۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ نائیجیریا اور دیگر افریقی ممالک میں مسلمان رمضان کے بابرکت مہینے میں قرآن پاک کا جشن مناتے ہیں وہ قرآن مجید اور اس کی تفسیر سیکھنے کے لیے اجتماعات کا انعقاد بھی بڑھاتے ہیں، یہ بابرکت اور پرنور محفلیں ہیں جو فرشتوں سے گھری ہوئی ہوتی ہیں، رحمت ان کا احاطہ کئے ہوتی ہے، اور ان پر سکون نازل ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے ان لوگوں کو اپنی بارگاہ میں یاد کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی ایک گھر میں جمع ہوتے اور اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور آپس میں اس کا مطالعہ کرتے ہیں، تو ان پر سکون نازل ہوتا ہے اور رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے، اور فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ان کو اپنے پاس موجود ہستیوں میں یاد کرتا ہے۔” لہذا آنے والے بابرکت ایام میں ہمیں قرآن پڑھنے، اس پر غور کرنے، اس کا مطالعہ کرنے، اسے حفظ کرنے اور اس کی تفسیر پڑھنے کا شوق پیدا کرنا چاہیے، اور ہمیں قرآن کی مجلسوں میں شرکت کا شوقین ہونا چاہیے تاکہ ہمارے گھر اور دل نور سے منور ہوں ۔، اور ہماری زندگیاں روشنی، نور اور برکت سے بھرپور ہوں، اور امن، محبت، بھائی چارے، سلامتی اور یقین کو پھیلائیں اور اعلان کریں کہ اسلام کا پیغام رحمت اور امن کا پیغام ہے