الازہر آبزرویٹری: دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے 40 تاریخی رہنماؤں کو کھو دیا ہے۔
______________________________
الازہر آبزرویٹری نے تصدیق کی کہ تنظیموں کے رہنماؤں کی ہلاکت کو اگرچہ دہشت گردی سے لڑنے والے ممالک کے لیے ایک تکنیکی کامیابی قرار دیا گیا ہے ، تاہم اس کے مثبت اثرات صرف مختصر مدت تک ہی باقی رہے ہیں۔ خاص طور پر دہشت گرد تنظیم داعش، جس نے اپنے 40 کے قریب تاریخی لیڈروں کو کھو دیا لیکن اب بھی اس کا وجود باقی ہے اور اپنے پرانے کنٹرول والے مقامات پر کارروائیاں کر رہی ہے۔
الازہر آبزرویٹری نے سیکورٹی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے فکری اور اقتصادی ذرائع کو ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آبزرویٹری نے اس بات کی تصدیق کی جس کا اعلان امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے آج منگل 4 اپریل 2023 کو ایک بیان میں کیا تھا کہ یورپ میں تنظیم کی کارروائیوں کے ذمہ دار داعش کے رہنما “خالد الجبوری” کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے صدر جارج بش جونیئر کے دور سے اور خاص طور پر 11 ستمبر کے واقعات کے بعد “سر کاٹنے” کی حکمت عملی پر انحصار کیا ہےاور یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو اسپیشل فورسز کے ارکان کے لیے ڈرونز یا لینڈنگ آپریشنز کے ذریعے تنظیموں کے رہنماؤں کو ان کے مقامات مقامی عناصر کے ساتھ تعاون پر نشانہ بنانے پر انحصار کرتی ہے۔