الازہر گریجوایٹس : ملائیشیا میں سیریز “نور اور پیغام نور ” کا مالے زبان میں ترجمہ۔
______________
بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس نے سیریز “نور اور پیغام نور ” کا مالے زبان میں ترجمے کا اعلان کیا، جو اس کی طرف سے جاری کردہ بچوں کے لیے “نور” میگزین کی تازہ ترین سیریز ہے،، اور اسے ملائشیا میں نشر کیا جائے گا۔ اس سیریز کو سسٹمز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے “Wye” کمپنی نے ملائیشیا کے ایک چینل پر نشر کرنے کے لیے تنظیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ، ترجمے کا کام ریاست جوہر میں اسلامی اور عربی علوم کے مرکز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔