الازہر گریجویٹس تنظیم لبنانی تربیت یافتہ سے :غلط فہمی سے بچنے کے لیے حدیث نبوی کے متن کو سمجھنے کے لیے اصول و ضوابط کی ضرورت ہے۔


_____________
فیکلٹی آف اصول الدین قاہرہ میں علوم حدیث کے پروفیسر ڈاکٹر ا اسامہ ابراہیم، نے کہا : حدیث کا علم ایک ایسا علم ہے جس کا تعلق بنیادی طور پر ایسی تصدیق و تاکید سے ہے جو احکام کو منسوب کرنے اور ان سے اخذ کرنے میں علم الاصول پر انحصار کرتی ہے۔

یہ بات ان کے ایک لیکچر کے دوران سامنے آئی جس کا انعقاد بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس نے الازہر انٹرنیشنل ٹریننگ اکیڈمی کے تعاون سے ویڈیو کانفرنس ٹیکنالوجی کے ساتھ تنظیم کے زیر اہتمام لبنانی آئمہ اور علماء کو دیئے جانے والے تربیتی کورس کے پروگرام میں کی۔

ڈاکٹر اسامہ نے مزید کہا کہ: حدیث کو سمجھنے کے لیے کچھ معیار کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ حدیث شریف کے صحیح معنی کو سمجھا جا سکے اور ان اصول و ضوابط میں سب سے پہلے قرآن کریم کی روشنی میں حدیث نبوی کو سمجھنا ہے۔ اسکے علاوہ حدیث کے ماہر محدثین سے اس کے اصطلاحی معنی اور حدیث کا دیگر احادیث سے تعلق کو عقل، احساس اور مسلسل تجربے کی روشنی میں سمجھنے ، بعض تاریخی حقائق کے علاوہ مدلول لغوی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اور یہ وہ اصول و ضوابط ہیں جو سیکھنے والے کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کے بارے میں غلط فہمی میں پڑنے سے محفوظ رکھتی ہیں اور ایک صحیح اور نظم و ضبط والے مفہوم کو سمجھنے میں مدد کرتی ہیں جو انحراف سے دور ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو اپنے معاشروں میں اعتدال کے توازن کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ماہر علما سے علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى